نوانکوٹ ، گھر میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل گیا

نوانکوٹ ، گھر میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)نوانکوٹ کے علاقہ میں گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا ،مکین محفوظ ۔بتایا گیا ہے کہ نوانکوٹ کے علاقہ میں واقع سلیم نامی شخص کے گھر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو نے کارروائی کرتے ہوئے دو گھنٹوں میں آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا تاہم آگ کے باعث گھر میں موجود سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔

مزید :

علاقائی -