نائیجرین خاتو ن سے 7پاسپورٹ برآمد ہو نے پر حراست میں لے لیا گیا

نائیجرین خاتو ن سے 7پاسپورٹ برآمد ہو نے پر حراست میں لے لیا گیا

  

لاہور (کر ائم سیل)گزشتہ روز ابو ظہی سے لاہور آنے والی نجی ائیر لائن کی پرواز نمبر ey\\241 سے نائیجرین خاتو ن سے 7پاسپورٹ برآمد ہو نے پر اسے حراست میں لے لیا گیا، شبہ ظاہرکیا گیا ہے کہ عورت منشیات فروشوں کے گروہ کی رکن ہے، تفتیش کیلئے پاسپورٹ سیل منتقل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ پکڑی جانے والی نا ئیجرین عورت کو ہیروئن رکھنے کے شبہ میں چیک کیا گیا تو اس کے پرس سے 7 پاسپورٹ برآمد ہو ئے جو مختلف غیر ملکی باشندوں کے ہیں۔ ایف آئی اے امیگریشن ڈیو ٹی انسپکٹر حیدر نے بتایا کہ عورت کو مزید تفتیش کیلئے پاسپورٹ سیل منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے مکمل تحقیق کی جائے گی؂

کہ یہ پاسپورٹ کس کے ہیں اور اس عورت نے اپنے پا س کیوں رکھے ۔شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ عورت منشیات فروش گروپ کی رکن ہے۔

مزید :

علاقائی -