شیراکوٹ، 24سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا لیں ،حالت تشویشناک
لاہور(کرائم سیل)شیراکوٹ کے علاقہ میں 24سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا لیں ،حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق شیرا کوٹ کے رہائشی اشرف نے گھریلو ناچاقی سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ اسے ہسپتال پہنچا دیا گیاجہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت تشویشناک ہے۔