پٹرول پمپ پر ملازمین اور گاہکوں میں لڑائی، ایک شخص شدید زخمی

پٹرول پمپ پر ملازمین اور گاہکوں میں لڑائی، ایک شخص شدید زخمی

  

لاہور(کرائم سیل)تھانہ غازی آباد کے علاقہ میں تاجپورہ روڈ پر واقع شیل پٹرول پمپ پر ملازمین اور گاہکوں میں لڑائی سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق 18سالہ سکندر اعظم شیل پٹرول پمپ پر پٹرول ڈالنے کا کام کرتا ہے۔گزشتہ روز شام آٹھ بجے کے قریب پٹرول ڈالتے ہوئے ایک گاہک سے اس کی تلخ کلامی ہو گئی اور بات بڑھتے ہوئے ہاتھا پائی تک پہنچ گئی ۔گاہک نے ہیلمٹ کا وار کر کے اس کا سر پھاڑ دیاریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر سکندر کو سروسز ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -