گنگا رام ہسپتال کے گائنی وارڈ میں آتشزدگی دھواں بھرنے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا

گنگا رام ہسپتال کے گائنی وارڈ میں آتشزدگی دھواں بھرنے سے مریضوں کو مشکلات کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ملک خیام رفیق)گنگا رام ہسپتال کے گا ئنی وارڈٖ میں شارٹ سرکٹ کے با عث آگ لگ گئی، وارڈ میں دھواں بھر جا نے کے با عث مریضوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑا،مریضوں کے لو احقین اور ہسپتال کے عملے کے دورمیان ہا تھا پائی ہو تی رہی ۔لو احقین مر یضوں کے بارے میں معلوم کرنے کے لئے اندر جا نے کی کو شش میں انتظامیہ سے الجھتے رہے ،تاہم ریسکیو نے آگ پر قا بو پا لیا ۔تفصیلا ت کے مطابق گز شتہ روز دوپہرایک بجے کے قریب گنگا رام ہسپتا ل میں شارٹ سرکٹ کے با عث آگ بھڑک اٹھی ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق آگ وارڈ کے اے سی میں لگی ،آگ لگنے سے پو را وارڈ دھوئیں سے بھر گیا جس کی وجہ سے مریضوں کا سانس لینا دشوار ہو گیا ۔انتظامیہ نے مریضوں کو وارڈ سے بحفاظت با ہر نکا ل لیا ۔اس دوران مر یضوں کے لو احقین خیریت معلوم کر نے کے لئے اندر جا نے کی کو شش میں ملازمین سے الجھتے رہے جس کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں اور ہسپتال کے عملہ کو مر یضوں کو باہر لا نے میں مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑاجبکہ گا ئنی کے مریض نو مولود بچوں کے ساتھ با ہر گرمی میں بے یارو مدد گار پڑے رہے ،بعدازاں ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قا بو پا لیا ۔ 

مزید :

علاقائی -