غنڈوں کے ہا تھو ں قتل ہو نے والا سات بچوں کاباپ سپرد خا ک

غنڈوں کے ہا تھو ں قتل ہو نے والا سات بچوں کاباپ سپرد خا ک
 غنڈوں کے ہا تھو ں قتل ہو نے والا سات بچوں کاباپ سپرد خا ک
کیپشن: gulasm rasool

  

لا ہور(کرائم سیل)فیروز والا کے علا قہ میں غنڈوں کے ہا تھو ں قتل ہو نے والے سات بچوں کے باپ کوسپرد خا ک کر دیا گیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق فیروز والا کے علا قہ امامیہ کالونی کے رہا ئشی غلا م رسول کوعلاقہ کے غنڈوں ٹبی شاہ ،مون شاہ وغیرہ نے فا ئرنگ کرکے قتل کر دیا تھا ۔اس کی لا ش پو لیس نے پوسٹ ما رٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جس کو سینکڑوں سو گواران کی مو جود گی میں سپر دخاک کر دیا گیا ۔مقتول کے بھا ئی محمد غفور،حاجی اکبر اور بیٹے محمد لطیف نے روز نامہ’’ پا کستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ملزموں کی لڑائی کسی اور سے تھی،انہوں نے غلام رسول کو قتل کر کے سخت زیادتی کی ہے ہما ری وزیر اعلیٰ اور آئی جی سے اپیل ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جا ئے ۔ملزمان بہت با اثر ہیں اور اس سے پہلے بھی آٹھ قتل کر چکے ہیں ہما ر ا بھا ئی تو دکان پر چینی لینے گیا تھا کہ ملزمان کی فائرنگ کا شکا ر ہو گیا ۔

مزید :

علاقائی -