سفاک جیٹھ نے بھابی اور بچوں کو کرنٹ لگادیا،3 بچے جاں بحق

سفاک جیٹھ نے بھابی اور بچوں کو کرنٹ لگادیا،3 بچے جاں بحق
سفاک جیٹھ نے بھابی اور بچوں کو کرنٹ لگادیا،3 بچے جاں بحق

  

 شیخوپورہ (ما نیٹرنگ ڈیسک )گھریلو تنازع پر جیٹھ نے بھابھی اور اس کے 5 بچوں کو کرنٹ لگادیا، جس کے باعث 3 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 بچوں اور ماں کو تشویش ناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق کامونکی کے علاقے راجاآباد میں ملزم رمضان نے گھریلو تنازع پر اپنی بھابی منزہ اور اس کے سوئے ہوئے5 بچوں کو بجلی کا کرنٹ لگا دیا ،کرنٹ لگنے کے نتیجے میں 3 بچے ، 5 سالہ محمد علی،9 سالہ طیب اور 10 سالہ ایمان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی ماں منزہ اور دو دیگر بچوں کو طبی امداد کے لیے نزدیکی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق منزہ اور اس کی ایک بیٹی ایمان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید :

شیخوپورہ -