ورلڈ کپ میں ما یوس کن پرفارمنس ، برا زیلین کوچ عہدے سے بر طرف

ورلڈ کپ میں ما یوس کن پرفارمنس ، برا زیلین کوچ عہدے سے بر طرف
ورلڈ کپ میں ما یوس کن پرفارمنس ، برا زیلین کوچ عہدے سے بر طرف

  

 ریو ڈی جنیرو(ما نیٹرنگ ڈیسک ) فیفا ورلڈ کپ 2014ءکے اختتام کے ساتھ ہی برزیلین ہیڈ کوچ کا سفر بھی ختم ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق برازیلین فٹ بال ایسو سی ایشن نے سیمی فائنل میں جرمنی کے ہاتھوں بدترین شکست اور تیسری پوزیشن کے حصول میں ناکامی کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ لوئیس فلپ سکولاری کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے ۔ ان کی کوچنگ کے دور میں برازیل کو ورلڈ کپ سیمی فائنل میں 1کے مقابلے میں 7گولوں کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑاجبکہ تیسری پوزیشن کے میچ میں ہالینڈ نے بھی انہیں 0کے مقابلے میں 3 گولوں سے ہرا دیا ،ان کی زیر نگرانی برازیل 100 سال میں پہلی مر تبہ ہوم گراﺅنڈ پر مسلسل دو میچز ہارا ۔یاد رہے کہ فلپ سکولاری اس سے قبل 2002ءمیں برازیل کو عالمی کپ جتوا چکے تھے ۔

مزید :

کھیل -