،پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کا حصہ نہیں بن رہی :خورشید شاہ

،پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کا حصہ نہیں بن رہی :خورشید شاہ
،پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کا حصہ نہیں بن رہی :خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ صرف جمہوریت کی خاطر حکومت کی حمایت کر رہے ہیں اگر حکومت میں چلے گئے تو کونسی جماعت اپوزیشن میں جمہوریت کی حمایت کرے گی،پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کا حصہ نہیں بن رہی ، اپوزیشن بیٹھ کر کردار ادا کرتے رہیں گے۔وفاقی دارلحکومت میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف عزائم سے جمہوریت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے تاہم اپوزیشن میں رہ کر جمہوریت کی حمایت زیادہ اہم ہے اور یہ کرتے رہیں گے۔سابق صدر پرویز مشرف کے مواخذے اور انہیں محفوظ راستہ دینے کے حوالے سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں کے متضاد بیانات پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کی ،ہم نے مواخذے کی تحریک کا آغاز کیا تھا جس کے بعد مشرف مستعفی ہوگئے۔