ٹیم کی شکست پر ارجنٹائن کے شائقین سراپا احتجاج،مظاہرے توڑ پھوڑ

ٹیم کی شکست پر ارجنٹائن کے شائقین سراپا احتجاج،مظاہرے توڑ پھوڑ
ٹیم کی شکست پر ارجنٹائن کے شائقین سراپا احتجاج،مظاہرے توڑ پھوڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیونس آئرس (ما نیٹرنگ ڈیسک ) فیفا ورلڈ کپ 2014ءکے فائنل میں جر منی کے ہا تھوں ہار ارجنٹائن کے شائقین سے برداشت نہیں ہو پائی ، دل برداشتہ فینز اشتعال میں آکر توڑ پھوڑ کر نے لگے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میچ کے اختتام کے بعد ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں مشتعل نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور پتھراﺅ اور توڑ پھوڑ شروع کردی، شائقین کے غصے نے شہر کے معروف مقامات کا حسن تہس نہس کردیا۔مشتعل افراد کو قابو کرنے کیلئے پولیس موقع پر پہنچی تو وہ بھی اشتعالی رویے کا شکار ہوگئی اور مظاہرین سے جھڑپوں میں15 اہل کار زخمی ہوئے،پولیس نے غصے میں بپھرے عوام پر آنسو گیس اور ربر کی گولیاں فائر کی گئیں۔ ہنگامہ آرائی اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 30 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -