کنویں میں گرنے سے ایک لڑکا جاں بحق، دوسرے کو بچالیا گیا

کنویں میں گرنے سے ایک لڑکا جاں بحق، دوسرے کو بچالیا گیا
کنویں میں گرنے سے ایک لڑکا جاں بحق، دوسرے کو بچالیا گیا

  

 کوئٹہ (ما نیٹرنگ ڈیسک ) صوبائی دارلحکومت کے نواحی علاقے میں کنوئیں میں گرنے سے ایک لڑکا دم توڑ گیا جبکہ دوسرے کو بحفاظت باہر نکال لیاگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق قمبرانی کے علاقے میں ناشناس کالونی میں ایک بھائی گھر میں کنوئیں کے قریب کام کرتے ہوئے اچانک اس میں گرگیاجس پر گھر میں موجود دوسرے بھائی نے اسے بچانے کے لئے کنوئیں میں چھلانگ لگادی،کنوئیں میں گرنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دونوں کو زخمی حالت میں باہر نکال کر سول ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں ایک نوجوان دم توڑ گیا جبکہ دوسر ے کا علاج جاری ہے ۔

مزید :

کوئٹہ -