کمبوڈیا :ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 5 اہلکار ہلاک

کمبوڈیا :ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 5 اہلکار ہلاک
کمبوڈیا :ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 5 اہلکار ہلاک

  

پینوم پینھ (ما نیٹرنگ ڈیسک ) کمبوڈیا کے جنوبی علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پانچ فوجی اہل کار افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر دارالحکومت کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تربیتی مشن پر تھا کہ پنوم پینھ سے دس کلومیٹر جنوب میں اچانک گرکر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار پانچ فوجی اہل کار ہلاک ہوگئے ۔کمبوڈین حکام کے مطابق حادثے کی تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں۔

مزید :

بین الاقوامی -