پنجاب میں 9 گھنٹے کیلئے سی این جی کی فراہمی جاری

پنجاب میں 9 گھنٹے کیلئے سی این جی کی فراہمی جاری
پنجاب میں 9 گھنٹے کیلئے سی این جی کی فراہمی جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ما نیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب میں سی این جی کے حصول کیلئے صارفین کی لمبی قطاریں لگ گئیںہیں اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مسائل میں اضافہ ہو چکا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے رمضان المبارک کے لئے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق پنجاب کے دیگر علاقوں کی طرح لاہور میں بھی صبح 6 بجے سی این جی کی فراہمی شروع ہو گئی جو سہہ پہر تین بجے تک جاری رہے گی۔ صرف9 گھنٹے ملنے والی سی این جی کے حصول کے لئے صارفین کی لمبی قطاریں سی این جی سٹیشنز پر لگی ہوئی ہیں اور لوگ روزے کے ساتھ دیگر کام کاج چھوڑ کر سی این جی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم ہر ایک گھنٹے کی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث صارفین کا انتظار طویل سے طویل تر ہو جاتا ہے۔

مزید :

بزنس -