قوم مشکل کی گھڑی میں آئی ڈی پیز کے ساتھ کھڑی ہے، دہشتگردوں کےخلاف جاری جنگ ملکی بقاءکا معرکہ ہے : شہباز شریف

قوم مشکل کی گھڑی میں آئی ڈی پیز کے ساتھ کھڑی ہے، دہشتگردوں کےخلاف جاری جنگ ...
قوم مشکل کی گھڑی میں آئی ڈی پیز کے ساتھ کھڑی ہے، دہشتگردوں کےخلاف جاری جنگ ملکی بقاءکا معرکہ ہے : شہباز شریف

  

بنوں(ما نیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے زندگی کے مشکل ترین لمحات سے گزر رہے ہیں لیکن پوری قوم مشکل حالات میں ان کے ساتھ کھڑی ہے، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ حقیقت میں پاکستان کی بقا ءکی جنگ ہے اور فوج کے بہادر اور دلیر افسر اور جوان دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔شمالی وزیرستان کے متاثرین سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے پاکستان کا سکھ چین چھین لیا اور پاکستان پر حملہ آور ہونے والوں نے ملک مفلوج کر کے رکھ دیا تھا تاہم ان عسکریت پسندوں کا صفایا کیا جائے گا ، متاثرین شمالی وزیرستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے بلکہ تمام وسائل قدموں میں نچھاور کریں گے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف اتحاد وقت کا اہم تقاضا ہے،باہمی اختلافات کے باعث ہمارا دشمن فائدہ اٹھا رہا ہے جبکہ اغیار اور ملک مخالف قوتیں آج ہم پر ہنس رہی ہیں، یہ وقت ”اب نہیں یا کبھی نہیں“کا ہے ۔اس سے قبل شہباز شریف اپنے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنوں پہنچے جہاں مسلم لیگ ن کے رہنما انجینئر امیر مقام نے ان کا استقبلال کیا ،گورنر خیبر پختونخوا مہتاب عباسی بھی شہباز شریف کے ہمراہ تھے ۔ وزیراعلی پنجاب نے متاثرین شمالی آپریشن سے ملاقات کی اور ان سے درپیش مشکلات دریافت کیں جبکہ انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے متاثرین کی مالی امداد جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے فی کس خاندان ماہانہ 7 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔

مزید :

دفاع وطن -اہم خبریں -