پادریوں کی جنسی ہوس سے متعلق پوپ فرانسس کا انکشاف

پادریوں کی جنسی ہوس سے متعلق پوپ فرانسس کا انکشاف
پادریوں کی جنسی ہوس سے متعلق پوپ فرانسس کا انکشاف

  

روم (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں 414000 پادریوں میں تقربیاًدوفیصد یعنی 8000 پادری بچوں سے جنسی تعلق رکھنے کے خواہشمند ہیں جس کا اعتراف خود رومن کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس اول نے کیا۔اُن کاکہناتھاکہ باوثوق معلومات سے پتہ چلا ہے کہ کیتھولک چرچ کے ’دو فیصد پادری‘ پیڈوفائلز یعنی بچوں سے جنسی تعلق رکھنے کے خواہشمند ہیں۔

اطالوی اخبار لاریپبلکا کے مطابق پوپ نے کہا کہ بچوں کا جنسی استحصال ’کوڑھ‘ کی طرح ہے جس نے چرچ کو متاثر کیا ہے،وہ ضرورت کے مطابق اس کی بھر پور مزاحمت کریں گے لیکن ویٹیکن کے ایک ترجمان نے کہا کہ پوپ کے حوالے سے جس طرح اطالوی اخبار میں بات کی گئی ہے پوپ نے ویسی بات نہیں کی تھی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پوپ کے بغیر تیاری کے بیانات میں اکثر ابہام ہوتا ہے، اپنے پیش رو کی نسبت چرچ کی تعلیمات کے بارے میں زیادہ تشویش کا اظہار کرتے ہیں جو غیر متوقع طور پر ان کے میڈیا کے مشیروں کے لیے پریشانی کا باعث بنتا ہے۔

اطالوی اخبار نے پوپ کے انٹرویو کے بارے میں سرخی دی کہ ’ پاپ نے کہا کہ حضرت عیسیٰ کی طرح مجھے بھی بچوں سے جنسی تعلق کی خواہش رکھنے والے پادریوں کے خلاف ڈنڈا استعمال کرنا چاہیے۔

بتایا گیا ہے کہ پوپ نے اپنی انٹرویو میں کہا کہ چرچ میں دو فیصد پادریوں کا جنسی حوالے سے بچوں کی طرف راغب ہونے کی تعداد ان کے مشیروں نے بتائی ہے،بچوں سے جنسی تعلق رکھنے کے خواہشمند ان دو فیصد افراد میں پادری، بشپ اورکارڈینل شامل ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -