گلو بٹ کے ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع ہو گئی
لاہور(ما نیٹرنگ ڈیسک )صوبائی دارلحکومت کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے اور دکانوں کی لوٹ مار کرے والے گلو بٹ کے ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق سانحہ لاہور کے دوران گاڑیوں اور دکانوں کی توڑ پھوڑ میں ملوث گلو بٹ کو سخت سیکیورٹی میں دوبارہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ گلو بٹ سے تفتیش کرنا ابھی باقی ہے اس لئے اسکا مزید ریمانڈ دیا جائے جس پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گلو بٹ کے ریمانڈ میں 5 دن کی مزید توسیع کر دی ہے۔واضح رہے کہ 17 جون کو ماڈل ٹاﺅن میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے دوران گلو بٹ نے وہاں کھڑی کئی گاڑیوں کے شیشے توڑے تھے اور دکانوں سے لوٹ مار کی تھی۔