شمالی وزیرستان آپریشن کی طوالت ملک کے لیے نقصان ہوگی:سراج الحق
پشاور( ما نیٹرنگ ڈیسک ) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کو جلد از جلد مکمل کرکے وہاں بحالی کا کام شروع کیا جائے، آپریشن کی طوالت ملک کے لیے نقصان دہ ہوگی۔صوبا ئی دارلحکومت میں میڈیا سے گفت گو میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ میں فاٹا کے لیے کچھ نہیں رکھا گیاجو صوبے کے ساتھ نا انصافی ہے۔دہشت گردوں کے خلاف حفاظتی اقدامات پر سراج الحق کا کہنا تھا کہ قبائلی اپنے علاقوں کی حفاظت خود کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کو جلد از جلد ختم کیا جائے تاکہ وہاں بحالی کا عمل شروع ہوسکے اور لوگ واپس اپنے گھروں کو جا سکیں، حکومت کی جانب سے متاثرین سے متعلق غلط اعداد و شمار پیش کیے گئے ہیں ، حکومت کی پالیسیوں کے باعث 10 لاکھ قبائلی بے گھر ہوگئے۔