اسرائیلی فوج کے انتباہ کے بعدغزہ سے نقل مکانی شروع، شہادتیں 172ہوگئیں

اسرائیلی فوج کے انتباہ کے بعدغزہ سے نقل مکانی شروع، شہادتیں 172ہوگئیں
اسرائیلی فوج کے انتباہ کے بعدغزہ سے نقل مکانی شروع، شہادتیں 172ہوگئیں

  

مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے وقفے کے بعد غزہ پر دوبارہ کارروائی کا آغاز کردیاہے جبکہ اسرائیلی فوج کی غزہ خالی کرنے کی انتباہ کے بعد شمالی غزہ سے ہزاروں فلسطینیوں نے نقل مکانی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے شمالی غزہ میں بسنے والے فلسطینیوں کو اپنے گھروں کو چھوڑنے کی تنبیہ کے بعد غزہ پر دوبارہ فضائی حملوں کا آغاز کردیا ہے اور اب تک شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی تعداد172ہوگئی ہے جبکہ 1,200سے زائد فلسطینی زخمی ہیں لیکن حالیہ کشیدگی میں کوئی اسرائیلی نہیں مرا۔

دوسری طرف اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ کو نشانہ بنائے جانے کی تنبیہ کے بعد وہاں سے ہزاروں فلسطینیوں نے نقل مکانی کی ہے۔ اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ اب تک چار ہزار افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر دیگر مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں جبکہ اتوار کو دوہری شہریت کے حامل 800 فلسطینیوں نے اریز کی اسرائیلی کراسنگ سے غزہ چھوڑا۔

اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ اندازاً ان حملوں میں شہید ہونے والے 77 فیصد افراد عام شہری تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -