شکیل آفریدی کی کسی دوسرے صوبے کی جیل منتقلی کی درخواست مسترد

شکیل آفریدی کی کسی دوسرے صوبے کی جیل منتقلی کی درخواست مسترد
شکیل آفریدی کی کسی دوسرے صوبے کی جیل منتقلی کی درخواست مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور(ما نیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے کا لعدم تنظیموں سے روابط رکھنے کے جرم میں قید ڈاکٹر شکیل آفریدی کو دوسرے صوبے کی جیل منتقل کرنے سے متعلق خیبرپختونخوا حکومت کی درخواست مسترد کردی۔محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کے مطابق وفاق نے سینٹرل جیل پشاور میں قید ڈاکٹر شکیل آفریدی کو ملک کے دوسرے صوبے کی جیل میں منتقل کرنے سے متعلق صو بائی حکومت کی درخواست پر عمل در آمد سے معذرت کرلی ہے۔ وفاقی حکومت نے جوابی مراسلے میں لکھا ہے کہ سینٹرل جیل پشاور کی سیکورٹی مزید سخت کی جائے۔خیبرپختونخوا حکومت نے چند روز قبل ڈاکٹر شکیل آفریدی کو ملک کے دوسرے صوبے کی جیل میں منتقل کرنے کے لئے درخواست کی تھی۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے سینٹرل جیل پشاور میں دو سال پورے ہوگئے ہیں اور صوبائی حکومت نے سیکورٹی خدشات کے پیشر نظر وفاقی حکومت کو کئی مرتبہ درخواستیں کی ہیں کہ انہیں ملک کے کسی دوسرے صوبے کی محفوظ جیل میں منتقل کیا جائے۔

مزید :

پشاور -