بھارت میں عورت سے بدتمیزی کے بدلے میں لڑکی کا ریپ

بھارت میں عورت سے بدتمیزی کے بدلے میں لڑکی کا ریپ
بھارت میں عورت سے بدتمیزی کے بدلے میں لڑکی کا ریپ

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈمیں بھائی کی ایک عورت سے بدتمیزی کے بدلے میں14سالہ لڑکی کو ریپ کا نشانہ بناڈالاگیاجبکہ پولیس نے سارے معاملے میں گاﺅں کے مکھیاسمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق جنسی زیادتی کرنے والے ایک شخص کے ساتھ گاو¿ں کے مکھیا اور لڑکی کے بھائی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ملزموں نے14 سالہ بچی کے بھائی پر الزام لگایا گیا تھا کہ اس نے ایک عورت سے بدتمیزی کی اور بدلے میں اس کی بہن سے جنسی زیادتی کی گئی۔

پولیس کے مطابق جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی عورت کے بھائی نے ملزم کی بیوی کے ساتھ بدتمیزی کی تھی اور گاو¿ں کے مکھیا پر یہ الزام ہے کہ اس نے ملزم کو ریپ پر اکسایا۔

اس واقعہ کے بعد بچی کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس نے پولیس کو بیان دیا۔پولیس کے اہلکار کمار کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی واقعہ ان کے علم میں پہلے کبھی نہیں آیا لیکن انڈیا میں یہ عورتوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے حالیہ واقعات کی ایک خوفناک کڑی ہے۔

دوسری طرف قتل کے بعد درخت پر لٹکائی گئی چچازاد بہنوں کی قبرکشائی کا فیصلہ ہوگیاہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -