سندھ ، پنجا ب اور بلوچستان میں بڑھتی گرمی سے روزہ داروں کا برا حال

سندھ ، پنجا ب اور بلوچستان میں بڑھتی گرمی سے روزہ داروں کا برا حال
 سندھ ، پنجا ب اور بلوچستان میں بڑھتی گرمی سے روزہ داروں کا برا حال

  

 کراچی(ما نیٹرنگ ڈیسک ) سندھ ، پنجا ب اور بلوچستان میں بڑھتی ہوئی گرمی نے روزہ داروں کا حال برا بنا رکھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی نور پورتھل،بھکر، دالبندین میں پڑی جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔بلوچستان کے میدانی علاقوں جعفرآباد،نصیرآباد، جھل مگسی، اور سبی گزشتہ کئی ہفتوں سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور گرمی میں روز بروز اضافہ ہوتاجارہاہے جبکہ یہی حال سندھ میں نوابشاہ ، بدین ، سکھر ، جیکب آباد سمیت دیگر شہروں کا ہے جہاں گرمی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ پنجاب میں ملتان ، فیصل آباد، گجرانوالہ اور دوسرے مقامات پر گرمی کے ساتھ موسم خشک بھی ہے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا میں ڈی آئی خان ، چار سدہ ، نوشہرہ، مردان میں موسم کچھ گرم ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد موسم کافی خوشگوار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے۔

مزید :

ماحولیات -