ووٹوں کی تصدیق تک افغان صدرکی حلف برداری ملتوی

ووٹوں کی تصدیق تک افغان صدرکی حلف برداری ملتوی
ووٹوں کی تصدیق تک افغان صدرکی حلف برداری ملتوی

  

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) ووٹوں کی تصدیق تک افغانستان کے نئے صدر کی حلف برداری کی تقریب ملتوی کردی گئی ہے ،یہ تقریب دو اگست کو ہوناتھی۔

یادرہے کہ صدارتی انتخاب کے 14 جون کو ہونے والے دوسرے مرحلے میں 80 لاکھ رائے دہندگان نے ووٹ کا حق استعمال کیا تھا اور الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق اشرف غنی کو 56.44 فیصد جب کہ عبداللہ عبداللہ کو 43.56 ووٹ ملے ہیں لیکن سابق وزیرِ خارجہ عبداللہ عبداللہ نے نتائج کے اعلان سے قبل ہی انتخابی عمل میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے ووٹوں کی گنتی کا بائیکاٹ کر دیااور برابرکی حکومت قائم کرنے کااعلان کیا تھا۔

بعدازاں امریکی وزیزخارجہ جان کیری دونوں کو ووٹوں کی گنتی پر راضی کرنے میں کامیا ب ہوگئے تھے اور کہاتھاکہ ووٹوں کی تصدیق اقوامِ متحدہ کے مبصرین کی نگرانی میں کی جائے گی ۔ جان کیری کا کہنا تھا کہ عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی کی درخواست پر جانچ پڑتال کا عمل حد درجہ احتیاط کے ساتھ بین الاقوامی معیار کے مطابق انجام دیا جائے گا جس میں انتخاب میں ڈالے گئے ایک ایک ووٹ کی تصدیق کی جائے گی۔

مزید :

بین الاقوامی -