پاکستان میں کام اللہ کی مدد سے چل رہے ہیں، موسم شدید گرم ہونے سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا:خواجہ آصف

پاکستان میں کام اللہ کی مدد سے چل رہے ہیں، موسم شدید گرم ہونے سے لوڈ شیڈنگ میں ...
پاکستان میں کام اللہ کی مدد سے چل رہے ہیں، موسم شدید گرم ہونے سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا:خواجہ آصف

  

اسلام آباد(ما نیٹر نگ ڈیسک )وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سارے کام اللہ کی مدد سے ہی چل رہے ہیں، لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے پہلے 10 ، 11 روزے ٹھیک رہے لیکن گزشتہ 3 دن سے موسم شدید گرم اور خشک ہونے کے باعث بجلی کی طلب میں اضافے ہونے سے بیشتر فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے، اگر موسم اسی طرح گرم اور خشک رہا تو ہمیں اس قسم کی صورت حال کا مزید سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کے لئے عوام سے معذرت خواہ ہیں۔۔وفاقی دارلحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت بجلی کی رسد 13 ہزار اور طلب 19 ہزار میگاواٹ ہے، لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لئے ہمیں بجلی کی چوری اورلائن لاسز کو ختم کرنا ہوگا، ہماری حکومت کو ایک سال ملا اور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اگلے 3 سے 4 برس کے دوران 6 سے 7 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی سسٹم میں شامل کی جائے تاکہ بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنا کر لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ موسم شدید گرم ہونے سے حب کو ٹو اینڈ تھری 600 میگا واٹ سسٹم، اورینٹ کمپلیکس 198 میگا واٹ، لبرٹی کمپلیکس 178 میگا واٹ، دبیر خواڑ 129 میگا واٹ، الائی خواڑ 121 میگا واٹ، ہالمور جی ٹی ٹو 90 میگا واٹ، اے جی ایل یونٹ 1، 2 اور ٹین 60 میگا واٹ اور نوشاد پاور 6 اور بارہ 30 میگا واٹ سسٹم سے عارضی طور پر چلے گئے تھے لیکن گزشتہ روز ہی ان کو بحال کر دیا گیا تھا۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -