اٹک: ٹریفک حادثے میں6افراد جاں بحق

اٹک: ٹریفک حادثے میں6افراد جاں بحق
اٹک: ٹریفک حادثے میں6افراد جاں بحق

  

اٹک(ما نیٹرنگ ڈیسک )کوہاٹ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی اور وین کے درمیان تصادم میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونیوالوں میں نجی ٹی وی کا ڈرائیور بھی شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مٹھیاں کے قریب کوہاٹ سے راول پنڈی جانے والی تیز رفتار مسافر وین مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چھ مسافر موقع پر ہی جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔ حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیںاور زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ جاں بحق افراد میں نجی ٹی وی کا ڈرائیور بھی زندگی کی بازی ہار گیا۔

مزید :

اٹک -