چوری کی انوکھی سزا۔ ۔۔

چوری کی انوکھی سزا۔ ۔۔
چوری کی انوکھی سزا۔ ۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میامی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک سپر مارکیٹ سے چوری کرنے والی ایک لڑکی کو اس کے ہاتھ میں اعتراف جرم کا پلے کارڈ تھما کر بطور سزا مارکیٹ کے باہر احاطے میں کھڑا کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 21سالہ ٹیا گریسٹ امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقہ ومایوما کی وال مارٹ سپر مارکیٹ میں ایک دکان سے ہوا صاف کرنے کا ایک جوڑا چرانے پر پکڑی گئی جس پر 21 سالہ ٹیا گریسٹ کو مارکیٹ کے باہر سڑک کنارے واقع پلاٹ میں اعتراف جرم کے جملوں ” میں نے دکان سے چوری کی ہے“پر مشتمل پلے کارڈ ہاتھ میں تھما کر بطور سزا کھڑا کرنے کے ساتھ ساتھ اسے 18 ماہ کا پروبیشن آرڈر بھی دیا گیا لیکن اس سزا کے دوران کسی نے نوٹس نہ لیا کہ اس لڑکی نے اس دوران موبائل فون کا بھی استعمال کیا۔خبررساں ایجنسی کے مطابق موبائل میسجنگ میں لڑکی اپنے دوستوں کو بتاتی رہی کہ وہ ٹی وی پر بھی آ رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -