موڈیز نے پاکستانی معیشت کی ریٹنگ منفی سے مثبت کردی

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) معیشت کی عالمی ریٹنگ ایجنسی (موڈیز انٹرنیشنل ) نے پاکستان کی معیشت کی ریٹنگ منفی سے مثبت کردی ہے ۔ موڈیز انٹرنیشنل نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیاہے کہ پاکستانی حکومت کے معاشی اصلاحات کے اقدامات تسلی بخش ہیں ، پاکستان کی ریٹنگ سی اے اے ون کردی گئی ہے ، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے ۔