توہین رسالت کے مجرم کو سزائے موت

توہین رسالت کے مجرم کو سزائے موت
توہین رسالت کے مجرم کو سزائے موت

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر توہین رسالت کے مجرم کوسزائے موت سنادی ۔ تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں توہین رسالت کیس کی سماعت ہوئی ۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فاضل عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ذوالفقار کو سزائے موت اور10لاکھ جرمانے کا حکم دیدیا۔ مجرم ذوالفقار پر الزام تھاکہ اُس نے اذان اور رسالت سے متعلق توہین آمیز گفتگوکی تھی ۔

مزید :

لاہور -