پشاور:شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنیوالے افراد کی رجسٹریشن کا آج آخری دن

پشاور:شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنیوالے افراد کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
پشاور:شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنیوالے افراد کی رجسٹریشن کا آج آخری دن

  

 پشاور(ما نیٹرنگ ڈیسک )صو بائی دارلحکومت میں شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے 5 ہزار 380 خاندانوں کی رجسٹریشن کر لی گئی ہے اور آج رجسٹریشن کا آخری دن ہے۔ ترجمان ایم ڈی ایم اے کے مطابق گورنمنٹ کالج مینجمنٹ سائنس حیات آباد میں آج متاثرین کی رجسٹریشن کا آخری دن ہے، متاثرین کے کوائف کی تصدیق کا عمل7 جولائی سے شروع کیا گیا۔ ایف ڈی ایم اے کے مطابق اب تک 5 ہزار 380 خاندانوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے اور گزشتہ چھ دنوں کے دوران 39 ہزار 274 افراد کے کوائف کی تصدیق ہو گئی ہے۔ رجسٹریشن کے آخری روز شمالی وزیرستان کی مختلف تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے کوائف کی تصدیق کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید :

دفاع وطن -