سندھ :ممکنہ دہشت گردی کا خطرے کے پیش نظرنیا سیکیورٹی پلان تیار
کراچی(ما نیٹر نگ ڈیسک ) سندھ حکومت نے ممکنہ دہشت گردی کے رد عمل اور حملوں کے تناظر میں کراچی سمیت سندھ بھر کیلئے نیا سیکیورٹی پلان تیار کرلیا، یہ سیکیورٹی پلان وزیراعظم کی ہدایت پر ترتیب دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق صوبے بھر میں سیکیورٹی مزید مربوط بنانے کیلئے حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے او ر یہ پلان تمام ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ نئے پلان کے تحت مدرسوں کی جانچ پڑتال کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ انتظامیہ سے طلباءکے کوائف طلب کرلئے گئے ہیں، نئی حکمت عملی کے تحت حساس مقامات پر سادہ لباس اہل کار تعینات کیے جائیں گے اور ہوٹلوں ،ریسٹورنٹ اور دیگر اہم مقامات کے آگے پارکنگ پر پابندی ہوگی۔