بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوانے کیلئے قانونی مسودہ تیار

بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوانے کیلئے قانونی مسودہ تیار
بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوانے کیلئے قانونی مسودہ تیار

  

 کراچی(ما نیٹرنگ ڈیسک )صو بائی محکمہ صحت نے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوانے کے لیے قانونی مسودہ تیار کرلیا ہے جس کے تحت سکولوں میں داخلے کیلئے ای پی آئی ویکسی نیشن لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ اور ای پی آئی کے حکام کے مطابق مسودے کو ماہرین سے مشاورت کے بعد حتمی شکل دے دی گئی ہے جسے جلد ہی اسمبلی سے منظور کرالیا جائے گا،مسودے کی منظوری کے بعد سندھ بھر میں کسی بھی بچے کو ای پی آئی کے حفاظتی ٹیکے کے کارڈ کے بغیر سکول میں داخلے نہیں دیاجائیگا۔ذرائع کے مطابق مسودے کا مقصد جہاں صوبے میں روٹین ایمونائزیشن کو 100فیصد کرنا ہے وہیں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانا اور بیماریوں سے بچانا بھی ہے۔

مزید :

کراچی -