رواں مالی سال زرعی قرضوں کی تقسیم کا ہدف 5سو ارب روپے مقرر

رواں مالی سال زرعی قرضوں کی تقسیم کا ہدف 5سو ارب روپے مقرر
رواں مالی سال زرعی قرضوں کی تقسیم کا ہدف 5سو ارب روپے مقرر

  

 کراچی(ما نیٹر نگ ڈیسک ) رواں مالی سال کاشت کاروں کیلئے زرعی قرضوں کی تقسیم کا ہدف 5سو ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال2014-15کیلئے زرعی قرضوں کا ہدف500 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال2013-14کیلئے زرعی قرضوں کا نظر ثانی شدہ ہدف 380ارب روپے مقرر کیا گیا تھا تاہم اس دوران 9ارب روپے زائد 389ارب روپے کے قرضے کاشت کاروں میں تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ملک میں زرعی قرضوں کے حجم میں ملکی جی ڈی پی میں زراعت کا حصہ20فیصد ہے جبکہ ملک کی تقریباً نصف آبادی اس شعبے سے وابستہ ہے ا ورملکی زر مبادلہ کے حصول میں بھی اس کا حصہ انتہائی اہم ہے۔ماہرین کہنا ہے کہ اس شعبے میں مالی وسائل کی فراہمی سے شعبے کی کارکردگی بڑھاکر ملکی معاشی ترقی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

بزنس -