عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں3 ماہ کی کم ترین سطح پرآ گئیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں3 ماہ کی کم ترین سطح پرآ گئیں
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں3 ماہ کی کم ترین سطح پرآ گئیں

  

 نیویارک(ما نیٹر نگ ڈیسک )لیبیا سے پیداوار میں بہتری کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تیل پیدا کرنے والے بڑ ے ملک لیبیا سے خام تیل کی یومیہ پیداوار 4لاکھ 70ہزار فی بیرل تک پہنچ چکی ہے اور سپلائی بہتر ہونے کے باعث خام تیل کی فی بیرل قیمت 80 سینٹس کمی سے 100 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کی وجہ سے مقامی سطح پر پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں گھٹ جانے سے مہنگائی کو قابو پانے میں بھی مدد ملے گی اور بین الاقوامی ادائیگیوں کی صورتحال بھی بہتر ہوگی۔

مزید :

بزنس -