اجنبی خواتین کو لفٹ دینا مہنگا پڑسکتاہے

اجنبی خواتین کو لفٹ دینا مہنگا پڑسکتاہے
اجنبی خواتین کو لفٹ دینا مہنگا پڑسکتاہے

  

لاہور(کرائم رپورٹر)مرد حضرات عمومی طورپر خواتین کو  لفٹ دے دیتے ہیں لیکن اگر وہی خاتون ڈکیت ہوتو پھر سب کچھ اجنبی مسافر کے حوالے کرکے جان بخشانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ جی ہاں ، ایسی ہی تین خواتین ڈیفنس پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں جن کے قبضے سے  زیورات ،نقدی اور چاقوبرآمد کرکے تفتیش شروع کردی گئی  ہے ۔پولیس کے مطابق  خواتین ڈاکو لفٹ کے بہانے گاڑی میں سوار ہوکر چاقو یا پستول کی نوک پر گاڑی مالکان وغیرہ سے نقدی ،زیورات ،موبائل فون لوٹ کر فرار ہوجاتی تھیں۔ یہ ڈکیت گروپ پانچ خواتین پر مشتمل تھا جن میں سے دو لیڈی ڈاکوئوں شازیہ اور حمیرا کو گرفتار کرلیا اور نشاندہی پر اُن کی تیسری ساتھی کو بھی گھر سے گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ۔ پولیس حکام کاکہناہے کہ مذکورہ ملزم خواتین سے تفتیش کے بعد کئی مزید گرفتاریاں متوقع ہیں ۔

مزید :

جرم و انصاف -