کراچی میں بھتہ خوروں کی جانب سے بچوں کو استعمال کیے جانے کا انکشاف

کراچی میں بھتہ خوروں کی جانب سے بچوں کو استعمال کیے جانے کا انکشاف
کراچی میں بھتہ خوروں کی جانب سے بچوں کو استعمال کیے جانے کا انکشاف

  

کر اچی(ما نیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں بھتہ خوروں نے تاجروں سے رقم وصولی کے لیے نیا راستہ تلاش کر لیا ہے اور اب ان کی جانب سے بچوں کو بھتے کی پرچیاں تاجروں تک پہنچانے کے لیے استعمال کیا جارہاہے ۔ تفصیلات کے مطا بق شہر قائد میں بھتہ خوروں نے تاجروں سے رقوم کے مطالبے کا ایک نیا راستہ اختیار کرلیا ہے اور اب چھوٹے بچوں کو بھتے کی پرچیاں دے کر تاجروں کے پاس بھیجا جاتا ہے اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں جاتیں ہیں ۔ پولیس نے ایک دس سالہ بچے کو حراست میں لیا ہے جس کے قبضے سے بھتے کی پر چیاں بر آمد ہوئی ہیں ، بچے کے مطابق بھتہ خوروں نے اس کے ذریعے مختلف تاجروں کو بھتہ وصول کر نے کے لےے پرچیاں بھجوائی تھیں ۔ پولیس کے مطابق کراچی میں جاری ٹار گٹڈڈ آپریشن کے دوران کئی بھتہ خوروں کو مار گرا یا گیا ہے جس کے بعد بھتہ خوروں نے اپنی جان کا خوف محسوس کرتے ہوئے بچوں کو بھتے کی پرچیاں دیکر تاجروں کے پاس بھیجنا شروع کر دیا ہے ۔

مزید :

کراچی -