ارسلان افتخار کا عمران خان کے فیملی رجسٹریشن سر ٹیفکیٹ کیلئے نادرا سے رابطہ

ارسلان افتخار کا عمران خان کے فیملی رجسٹریشن سر ٹیفکیٹ کیلئے نادرا سے رابطہ
ارسلان افتخار کا عمران خان کے فیملی رجسٹریشن سر ٹیفکیٹ کیلئے نادرا سے رابطہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک )سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئے نادرا حکام سے رابطہ کر لیا ہے، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ عمران خان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے اہم دستاویز ہو گی۔تفصیلات کے مطابق ارسلان افتخار نے نادرا حکام سے رابطہ کر کے آئندہ ایک دو روز میں ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔ ارسلان نادرا حکام سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کا مطالبہ کریں گے۔ اس سے قبل ارسلان افتخار نے الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں۔ یاد رہے کہ ارسلان افتخار نے عمران خان پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی ٹیرین سے متعلق حقائق چھپائے اس لیے وہ آئین کے آرٹیکل 62اور 63پر پورا نہیں اترتے۔

مزید :

اسلام آباد -