سانحہ ماڈل ٹاﺅن: 4 پولیس اہلکار گرفتار، ڈی آئی جی رانا عبدالجبار ملزم نامزد

سانحہ ماڈل ٹاﺅن: 4 پولیس اہلکار گرفتار، ڈی آئی جی رانا عبدالجبار ملزم نامزد
سانحہ ماڈل ٹاﺅن: 4 پولیس اہلکار گرفتار، ڈی آئی جی رانا عبدالجبار ملزم نامزد

  

لاہور (ما نیٹرنگ ڈیسک ) سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں گرفتار کئے جانیوالے ایس ایچ اوسبزہ زار سمیت 4 پولیس اہلکاروں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ،دوسری جانب کارروائی کی نگرانی کرنے والے ڈی آئی جی رانا عبدالجبار کو بھی کیس میں ملزم نامزد کر دیا گیا ہے، ادھر جوڈیشل ٹریبونل کی کارروائی کے دوران وزیراعلیٰ شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ سمیت مختلف افسروں کے ٹیلی فون ریکارڈ پیش کردیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاﺅن آپریشن میں زیرحراست ایس ایچ اوسبزہ زار سمیت4 پولیس اہلکاروں کو باضابطہ گرفتار کرنے کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔عدالت نے چاروں اہلکاروں کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے ملزمان کو دوبارہ 19 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔دوسری جانب سابق ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار نے ملزم نامزد ہونے کے بعد ممکنہ گرفتاری سے بچنے کیلئے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دے دی ہے ۔ادھر ایس پی سیکیورٹی علی سلمان کو او ایس ڈی بنادیا گیا ہے۔یاد رہے کہ نچارج ایلیٹ فورس نے بیان دیا تھا کہ ماڈل ٹاﺅن آپریشن کے دوران ایس پی علی سلمان کے حکم پر فائرنگ کی گئی تھی ۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -