داعش ڈالر اکٹھے کرنے کیلئے بھی سرگرم ہوگئی

داعش ڈالر اکٹھے کرنے کیلئے بھی سرگرم ہوگئی
داعش ڈالر اکٹھے کرنے کیلئے بھی سرگرم ہوگئی

  

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق اور شام میں سرگرم عسکریت پسند تنظیم ISISنے پیش قدمی کے ساتھ ساتھ چھپائے گئے ڈالروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

برطانوی اخبار”سنڈے ٹائمز“ کے مطابق داعش نے اپنے زیر قبضہ آنے والے آثار قدیمہ سے متعلق اداروں اور مقامات پر بھی چھان بین شروع کردی ہے اورنوادرات کوفروخت کر کے ڈالر حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق داعش نے نوادرات کی لوٹ مار کرنے والوں پر ٹیکس بھی عائد کر دیا ہے تاکہ اس راستے سے بھی آمدنی حاصل ہو سکے ۔

شام سے تعلق رکھنے والے امریکی یونیورسٹی آف پنسلوینیا کے وزیٹنگ پروفیسر امر الاعظم کے مطابق داعش کے زیر قبضہ آنے والا علاقہ قدیمی میسو پو ٹیمیا کا علاقہ ہے جو نوادرات اور آثار کے حوالے سے خاص اہمیت کا حامل ہے، داعش واضح طور پر اس معاملے میں ملوث ہے، اس مقصد کے لیے وہ نہ صرف ہر چیز کو کھود رہے ہیں بلکہ ہر چیز کو روندتے جا رہے ہیں جس وجہ سے قدیم تاریخی ورثے ضائع ہو رہے ہیں۔

عالمی ورثوں  کے تحفظ کے لیے سرگرم یونیسکو کے حکام نے بھی موصل میں آثار کے مٹائے جانے اور غائب کیے جانے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

مزید :

بزنس -