نادرا کا ارسلان افتخار کو عمران خان کا فیملی رجسٹریشن سر ٹیفکیٹ نہ دینے کا فیصلہ

نادرا کا ارسلان افتخار کو عمران خان کا فیملی رجسٹریشن سر ٹیفکیٹ نہ دینے کا ...
نادرا کا ارسلان افتخار کو عمران خان کا فیملی رجسٹریشن سر ٹیفکیٹ نہ دینے کا فیصلہ
کیپشن: arslan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک )نادرانے ارسلان افتخا ر کو عمران خان کا فیملی رجسٹریشن سر ٹیفکیٹ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئے نادرا حکام سے رابطہ کرکے باقاعدہ ملاقات کےلئے وقت مانگا تھاتاہم اب نادرا حکام نے ارسلان افتخار کو مطلوبہ سر ٹیفکیٹ فراہم نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نادرا حکام کا کہنا ہے کہ فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ایک ایسی ذاتی دستاویزہے جسے حاصل کرنے کے لئے فیملی کا سربراہ یاخاندان میں سے ہی کوئی فرد درخواست دے سکتا ہے ۔یاد رہے کہ ارسلان افتخار نے عمران خان پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی ٹیرین سے متعلق حقائق چھپائے اس لیے وہ آئین کے آرٹیکل 62اور 63پر پورا نہیں اترتے۔ارسلان افتخار الیکشن کمیشن میں عمران خان کو اہل قرار دلوانے کے لئے ریفرنس دائر کریں گے، اس مقصد کے لئے وہ الیکشن کمیشن سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی بھی حاصل کر چکے ہیں ۔