لانگ مارچ سے تبدیلی لانے والے سیاسی مسخرے ہیں : مولانا فضل الرحمان

لانگ مارچ سے تبدیلی لانے والے سیاسی مسخرے ہیں : مولانا فضل الرحمان
لانگ مارچ سے تبدیلی لانے والے سیاسی مسخرے ہیں : مولانا فضل الرحمان
کیپشن: molana

  

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ سے تبدیلی لانے والے سیاسی مسخرے ہیں،میں مسلمانوں اور عمران خان یہودیوں کے نمائندے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں حالات تشویشناک ہیں جمہوریت کو چلنے دیا جائے ،جمہوریت کو کامیاب تجربہ ہونا چاہئے ، ہمیشہ جمہوریت کو ایک ناکام تجربے کے طور پر کیوں پیش کیا جاتاہے،لانگ مارچ سے تبدیلی لانے والے سیاسی مسخرے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مشرف کے معاملے پر ہمیشہ الگ رہے ہیں ، مشرف کے جانے یا رکنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں امن و امان داخلی مسئلہ ہے جس کے لئے عالمی اتحاد سے الگ ہونا ہوگا ، امریکی اتحادی کہلاتے ہوئے امریکی مخالف ذہنیت کو مطمئن نہیں کیا جا سکتا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسلامی دنیا اضطراب کا شکا رہے ، غزہ کے معاملے پر پوری مسلم دنیا کو متحدہ ہونا چاہئے۔

مزید :

ملتان -اہم خبریں -