طاہرالقادری نے خیراتی چندے کو سیاسی مہم کیلئے استعمال کیا ،عمران خان بھی وہی کررہے ہیں:پرویز رشید

طاہرالقادری نے خیراتی چندے کو سیاسی مہم کیلئے استعمال کیا ،عمران خان بھی ...
 طاہرالقادری نے خیراتی چندے کو سیاسی مہم کیلئے استعمال کیا ،عمران خان بھی وہی کررہے ہیں:پرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ماضی میں طاہرالقادری نے خیراتی منصوبوں کے نام پر جمع چندے کو سیاسی مہم کیلئے استعمال کیا اب عمران خان نے بھی وہی کام شروع کر دیا ہے۔ پرویز رشید کا کہناتھاکہ بیرون ملک کئی ادارے اور افراد پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کیلئے تجوریاں کھولے بیٹھے ہیں، یہ پاکستان میں جمہوری نظام کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دیار غیر میں سونامی اور بحرانوں کیلئے چندہ جمع کرنے میں مصروف ہیں انہیں چاہئے کہ خیبرپختونخوا کے مسائل میں پھنسے آئی ڈی پیز اور فلاحی اداروں کیلئے جھولی پھیلائیں، ماضی میں جو کام طاہر القادری نے کیا اب وہ کام عمران خان کر رہے ہیں ۔