بغداد میں دو کار بم دھماکے ، 7افراد ہلاک ، متعدد زخمی

بغداد میں دو کار بم دھماکے ، 7افراد ہلاک ، متعدد زخمی
بغداد میں دو کار بم دھماکے ، 7افراد ہلاک ، متعدد زخمی

  

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے دارالحکومت میں کاروباری علاقے میں ہونے والے دو کار بم دھماکوں میں کم از کم سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔ ایک خود کش دھماکا اہل تشیع کے اکثریتی علاقے علوی میں ہوا جہاں متعدد سرکاری اور سفارتی دفاتر موجود ہیں،پولیس حکام کے مطابق حملے میں کم از کم چار شہری ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔ یہ شہر کے مصروف ترین علاقوں میں سے ایک ہے۔دوسرا خود کش حملہ جنوب مشرقی بغداد میں بایا کے علاقے میں ہوا جس میں تین افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے ،دھماکے کی جگہ اطراف میں کھڑی متعدد گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

مزید :

بین الاقوامی -