عمران خان پروٹو کول کے چکر میں نہ پڑیں :خواجہ سعد رفیق

عمران خان پروٹو کول کے چکر میں نہ پڑیں :خواجہ سعد رفیق
عمران خان پروٹو کول کے چکر میں نہ پڑیں :خواجہ سعد رفیق
کیپشن: khawaja

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان پروٹو کول کے چکر میں نہ پڑیں اور حکومت کو شمالی وزیرستان کے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کرنے دیں ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان دوسروں پر الزام لگانے کی بجائے خیبر پختونخوا میں اپنی صوبائی حکومت کی کارکردگی بتائیں ، پختونخوا میں تعلیم ،صحت اور بنیادی سہولیات ناپید ہیں ۔خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن ضرب عضب کے باعث نقل مکانی کرنے والوں کے لئے وفاقی حکومت نے 8ارب روپے سے زائد کی مدد فراہم کی ہے ، بے گھر ہونے والے پاکستانیوں کی مزید مدد بھی کریں گے ، آئی ڈی پیز کی مکمل بحالی تک انہیں تنہا نہیں چھڑیں گے اور متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -