دنیا کی آدھی آبادی صرف 6 ملکوں میں آباد ہو گئی

دنیا کی آدھی آبادی صرف 6 ملکوں میں آباد ہو گئی
دنیا کی آدھی آبادی صرف 6 ملکوں میں آباد ہو گئی

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) دنیا کی آبادی خوفناک رفتار سے بڑھتے ہوئے سات ارب 20کروڑ تک جا پہنچی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اتنی بڑی آبادی کی نصف مقدار صرف چھ ملکوں میں آباد ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے،جبکہ باقی نصف آبادی تقریباََ200ممالک میں آبادی ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق چین کی آبادی ایک ارب 40کروڑ ،بھارت کی ایک ارب 30کروڑ جبکہ امریکہ،انڈونیشیا،برازیل اور پاکستان کی مجموعی آبادی تقریباً ایک ارب ہے یعنی ان چھ ممالک کی کل آبادی تقریباً تین ارب 60کروڑ ہے یعنی پوری دنیا کی آبادی کا نصف۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 1950ءسے 2010ءتک آبادی میں اضافے کی شرح بڑھ رہی تھی لیکن مستقبل میں اس شرح میں کمی ہو گی۔ سال 2000ءمیں سو سال کی عمر کو پہنچنے والوں کی تعداد 1,81,000تھی جبکہ سال2100ءمیں یہ تعداد دو کروڑ ہو جائیگی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -