شاہنواز رحمان پی آئی اے کے نئے ایم ڈی مقرر

شاہنواز رحمان پی آئی اے کے نئے ایم ڈی مقرر
شاہنواز رحمان پی آئی اے کے نئے ایم ڈی مقرر

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کے سربراہ کو تبدیل کردیاگیا ہے۔ترجمان کے مطابق شاہنواز رحمان کو پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کے نئے ایم ڈی مقرر کر دیا ہے ۔ پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ شاہنواز رحمان کی تعیناتی میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے ،ان کا شمار ادارے کے سینئر ترین افسروں میں ہوتا ہے ، شاہنواز ایئر لائنز کے مختلف شعبوں میں 40سال کا تجربہ رکھتے ہیں ۔پی آئی اے کے ترجمان نے مزید بتایا کہ جنید یونس کو چیئر مین پی آئی اے کا ایڈوائزر مقرر کر دیا گیا ہے۔

مزید :

کراچی -