یورپی گاﺅں برائے فروخت

یورپی گاﺅں برائے فروخت
یورپی گاﺅں برائے فروخت

  

روم (نیوز ڈیسک) اٹلی میں الپائن پہاڑوں میں واقع ایک خوبصورت گاﺅں پورے کا پورا فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔ ٹیورن شہر کے قریب واقع گاﺅں کا نام بورگاٹا کلاسازیو ہے اور اسے 1,94,000 پاﺅنڈ میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے۔ یہ گاﺅں 14گھروں پر مشتمل ہے جن میں مجموعی طور پر 50 کمرے ہیں اور اسے فروخت کیلئے Ebay ویب سائٹ پر پیش کیا ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اس گاﺅں میں واقع لکڑی اور پتھر سے بنے ہوئے گھر بہت پرانے ہونے کے ساتھ تاریخی اور کلچرل اہمیت کے حامل ہیں اور گاﺅں خریدنے کے بعد انہیں مسمار نہیں کیا جاسکتا بلکہ ان کی بحالی اور تزئین و آرائش کرنا ہوگی۔ خریدنے والے کو تزئین و آرائش اور بحالی کیلئے تمام منصوبہ جات، اقدامات اور تفصیلات بھی فروخت کنندگان کی طرف سے ہی دی جائیں گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -