تحریک انصاف کا آزادی مارچ،لائحہ عمل کی تشکیل کے لئے کورکمیٹی کا اجلاس طلب

تحریک انصاف کا آزادی مارچ،لائحہ عمل کی تشکیل کے لئے کورکمیٹی کا اجلاس طلب
تحریک انصاف کا آزادی مارچ،لائحہ عمل کی تشکیل کے لئے کورکمیٹی کا اجلاس طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آزادی مارچ کے انتظامات اور لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کے لئے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا جس میں آزادی مارچ کے حوالے سے اہم فیصلوں کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے کل ہونے والے اجلاس میں حکومت کی جانب سے ڈی چوک میں یوم آزادی کی تقریبات منانے کے اعلان کے بعد متبادل حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا،آزادی مارچ کے لئے تمام انتظاما ت کانگران اسد عمر کو بنائے جانے کا امکان ہے،اجلاس میں آزادی مارچ کے انتظامات اور شرکاءکے اخراجات پورے کرنے کے لئے فنڈ ریزنگ پر بھی غور کیا جائے گا۔ آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت دینے اور سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لئے کمیٹیاں بھی بنائی جائیں گی جو سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں اور کارکنوں کو آزادی مارچ میں شرکت کے لئے قائل کریں گی ۔مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں کے علاوہ عوامی سطح پر آزادی مارچ میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت یقینی بنانے کے لئے تحریک انصاف مختلف شہروں میں عید ملن پارٹیز کا بھی اہتمام کرے گی۔

مزید :

اسلام آباد -