کیا فٹ بال ورلڈ کپ فائنل کے نتائج میچ سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر آ گئے؟

کیا فٹ بال ورلڈ کپ فائنل کے نتائج میچ سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر آ گئے؟
کیا فٹ بال ورلڈ کپ فائنل کے نتائج میچ سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر آ گئے؟

  

لندن (نیوز ڈیسک) کیا آپ کو معلوم ہے کہ فٹ بال ورلڈ کپ کا فائنل میچ شروع ہونے سے 14 گھنٹے پہلے ہی ٹوئٹر اکاﺅنٹ @FiFNdhs پر یہ بتادیا گیا تھا کہ جرمنی جیتے گا، جیت 1-0 سے ہوگی، واحد گول ماریو گوئٹزے کرے گا اور یہ بھی کہ یہ گول اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں کیا جائے گا۔ یہ اکاﺅنٹ فٹ بال کی عالمی تنظیم پر کرپشن کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کرتا ہے کہ میچ فکس کیا گیا تھا اور اس کے ثبوت کے طور پر میچ شروع ہونے سے 14 گھنٹے پہلے نتیجہ بتایا گیا۔ "Fifa Corruption" نامی اس اکاﺅنٹ نے ٹوئیٹر پر دھوم مچادی ہے اور ہزاروں لوگ اسے فالو کررہے ہیں۔ لیکن اگر آپ بھی اس ٹوئیٹر اکاﺅنٹ کے دعوﺅں سے متاثر ہوگئے ہیں تو ہم آپ کو اصلیت بتائے دیتے ہیں۔ دراصل اس اکاﺅنٹ پربڑی مہارت سے میچ کی ہر ممکنہ صورتحال اور نتیجے کے بارے میں بتایا گیا تھا اور جب جرمنی میچ ختم ہوا تو جو بیانات صحیح تھے انہیں چھوڑ کر باقی سب بیانات کو ڈیلیٹ کردیا گیا۔ اب اکاﺅنٹ کو دیکھنے سے ایسا لگتا ہے کہ اس پر جو بھی بات بتائی گئی وہ سو فیصد صحیح ثابت ہوئی حالانکہ اس پر سینکڑوں غلط پشین گوئیاں بھی تھیں جن سب کو ڈیلیٹ کرکے صرف صحیح ثابت ہونے والی پشین گوئیوں کو باقی رکھا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -