وہ بچی جس کے کھلونے دنیا کے خطرناک ترین سانپ ہیں

وہ بچی جس کے کھلونے دنیا کے خطرناک ترین سانپ ہیں
وہ بچی جس کے کھلونے دنیا کے خطرناک ترین سانپ ہیں

  

نیو دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں حیران کن طور پر ایک بچی کھلونوں کے بجائے اژدھوں سے کھیلتی ہے۔ ایسا ہر روز نہیں ہوتا کہ آپ 6 ماہ کی بچی کو خطرناک اور بڑے سائز کے سانپ کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھیں، لیکن ایک بھارتی سدھی سدھارت کے لئے یہ صرف ایک کھلونا ہے، کیوںکہ غربت کے باعث وہ اپنی بیٹی کے لئے کھلونے نہیں خرید سکتا۔ سدھی کا باپ پیشے کے لحاظ سے ایک کسان ہے، جو خطرناک سانپ پکڑ کر گھر لاتا ہے تاکہ اس کی بیٹی ان سے کھیل سکے۔ سدھی سدھارت اور اس کی اہلیہ کھیتوں میں کام کے دوران ان سانپوں کو پکڑ کر لاتے ہیں۔ 6 ماہ کی بچی سدھی اپنے ایام اس مخلوق (سانپ) کی صحبت میں گزارتی ہے، جو لپٹ کر یا نگل کر سدھی کو مار سکتی ہے۔ سدھی کے والد کا کہنا ہے کہ اس نے سانپوںکے ساتھ ایک خاص تعلق پیدا کر لیا ہے اور ریپٹائل (سانپ کی ایک قسم) میری بیٹی سے کھیل کر بہت خوش ہوتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -