حکمرانوں کو غریبوں کے حقوق نظر کیوں نہیں آتے ، لوٹ مار والی جمہوریت ڈی ریل ہوگی: طاہر القادری

حکمرانوں کو غریبوں کے حقوق نظر کیوں نہیں آتے ، لوٹ مار والی جمہوریت ڈی ریل ...
حکمرانوں کو غریبوں کے حقوق نظر کیوں نہیں آتے ، لوٹ مار والی جمہوریت ڈی ریل ہوگی: طاہر القادری

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو غریبوں کے حقوق والے قوانین نظر کیوں نہیں آتے ، اگرلوٹ مارکا نام جمہوریت ہے توپھریہ ڈی ریل ضرورہوگی ۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ حکمران جتنے مرضی نوٹس بھیج دیں،جب انقلاب کی تاریخ دی تو پھر بدلے گی نہیں، انقلاب ضرور آئے گا اور وہ جان پر کھیل کر انقلاب کو کامیاب بنائیں گے۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ انقلاب آنے کے بعد حکمرانوں کے محلات میں غریب مزدوروں کے گھر بنیں گے اور اسمبلیوں میں مزدوروں کو بٹھائیں گے۔ سینکڑوں کنال میں رہنے والے غریب کی جنگ نہیں لڑیں گے غریب کی جنگ وہ لڑے گا جو سونے کا چمچ لیکر پیدا نہیں ہوا۔منہاج القرآن میں مزدور کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ روٹی ، کپڑا مکان ان کا مسئلہ نہیں وہ عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں اب محنت کشوں اورمزدوروں کا دورضرور آئے گا۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -