جھنڈوں میں لپٹی حسیناﺅں نے پابندی لگوا دی

جھنڈوں میں لپٹی حسیناﺅں نے پابندی لگوا دی
جھنڈوں میں لپٹی حسیناﺅں نے پابندی لگوا دی

  

تہران (نیوز ڈیسک) ایرانی حکومت نے ایک ماڈلنگ ایجنسی پر اس بنیاد پر پا بندی عائد کر دی ہے کہ اس نے اپنی ماڈلز کو ایرانی پرچم سے ملتے جلتے لباس پہنا کر کیٹ واک کر وائی تھی۔ وائلٹ نامی ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ یہ ایران کی پہلی ماڈلنگ ایجنسی ہے۔ فٹ بال ورلڈ کپ کو مد نظر رکھتے ہوئے ایجنسی نے ایسے خصوصی لباس تیار کئے تھے جس سے قومی جذبات اور جو ش و خروش کا اظہار ہو ۔ حسین ماڈلز نے جب قومی جھنڈے سے ملتا جلتا لباس پہن کر کیٹ واک کی تو شائقین کے علاوہ حکو متی ادارے بھی اس پر توجہ دیئے بغیر نہیں رہ سکے ۔ ماڈلز کے لباس کو قومی وقار کے منافی قرار دیتے ہوئے ماڈل ایجنسی کو تا حکم ثانی کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ اسی طرح حکومت نے شو کا اہتمام کرنے والے ادارے ہا ﺅس آف فیشن پر بھی پابندی لگا دی ہے ۔ ماڈلنگ ایجنسی وائلٹ ، جس نے یہ لباس ڈیزائن کیا تھا ، کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ڈیزائن میں صرف قومی پرچم کے رنگوں کا استعمال کیا تھا ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -